Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل واوڈا نااہلی کیس: سپریم کورٹ کا وکلا کو آرٹیکل 62 ون ایف کی تیاری کا حکم

عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے، دیکھنا ہے کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
شائع 19 جولائ 2022 10:46am
فیصل واوڈا کے وکیل نے اپیل پر جلد سماعت کی استدعا کی جسے عدالت عظمیٰ نے مسترد کردیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فیصل واوڈا کے وکیل نے اپیل پر جلد سماعت کی استدعا کی جسے عدالت عظمیٰ نے مسترد کردیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا نا اہلی کیس میں وکلا کو آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق پرتیاری کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کی طرف سے دائر اپیل کی سماعت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دئے کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے، دیکھنا ہے کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق بڑا سنجیدہ معاملہ ہے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے اپیل پر جلد سماعت کی استدعا کی جسے عدالت عظمیٰ نے مسترد کردیا۔

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی طرف سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ستمبر تک ملتوی کی۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

faisal vawda