فِچ ریٹنگز نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی “فِچ” نے پاکستان کے مجموعی آؤٹ لک کو “مستحکم” سے “منفی” کر دیا ہے، ساتھ ہی تصدیق کی ہے کہ ملک کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی (LTFC) کی جاری کنندہ ڈیفالٹ ریٹنگ (IDR) اب’B-’ ہے۔
ایجنسی کے مطابق آؤٹ لک کا مستحکم سے منفی میں تبدیل کیا جانا، 2022 کے اوائل سے پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی پوزیشن اور فنانسنگ کے حالات میں نمایاں بگاڑ کی عکاسی کرتا ہے۔
ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے سے مستقبل میں کافی خطرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ نئے سرے سے سیاسی اتار چڑھاؤ کو خارج نہیں کیا جا سکتا اور یہ حکام کی مالی اور بیرونی ایڈجسٹمنٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جیسا کہ خاص طور پر سست ترقی اور بلند افراط زر کے موجودہ ماحول میں 2022 اور 2018 کے اوائل میں ہوا۔
دس اپریل کو عدم اعتماد کے ووٹ پر معزول ہونے والے سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت سے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور ملک بھر کے شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
نئی حکومت کو پارٹیوں کے ایک متضاد اتحاد کی حمایت حاصل ہے جس کی پارلیمنٹ میں ایک معمولی سی اکثریت ہے۔
باقاعدہ انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے والے ہیں، جس سے آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کے بعد پالیسی میں تبدیلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق محدود بیرونی فنڈنگ اور بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے (CADs) نے زرمبادلہ کے ذخائر کو ختم کر دیا ہے، کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی کی قدر میں کمی کو کم کرنے کے لیے ذخائر کا استعمال کیا۔
اسٹیٹ بینک میں خالص مائع زرمابدلہ کے ذخائر جون 2022 تک تقریباً 10 ارب امریکی ڈالرز تک گر گئے، جو ایک سال پہلے تقریباً ارب ڈالرز سے کچھ کم تھے۔
ایجنسی کا تخمینہ ہے کہ جون مالیاتی سال 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب امریکی ڈالرز (مجموعی ملکی پیداوار کا 4.6 فیصد) تک پہنچ گیا، جس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ مالیاتی سختیاں، بلند شرح سود، توانائی کی کھپت کو محدود کرنے کے اقدامات اور درآمدات، مالی سال 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے 10 ارب امریکی ڈالرز (مجموعی ملکی پیداوار کا 2.6فیصد) تک محدود رہنے کی ہماری پیش گوئی کو تقویت دیتے ہیں۔
پاکستان کی ‘B-’ درجہ بندی ‘B’ میڈین کے مقابلے میں بار بار آنے والے بیرونی خطرے، ایک تنگ مالیاتی آمدنی اور خراب گورننس کے اشارے کے اسکور کی عکاسی کرتی ہے۔
ایجنسی نے رپورٹ میں مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں مالی سال 2023 میں خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کے 5.6 فیصد (تقریباً 4.6 کھرب پاکستانی روپے یا 22 ارب امریکی ڈالرز) تک محدود ہو جائے گا، جو کہ اخراجات میں تحمل کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں میں توسیع کے ذریعے کارپوریٹ اور ذاتی انکم ٹیکسز اور پٹرولیم لیوی میں اضافے سمیت بڑھا ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.