Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران نے مائیک پومپیو سمیت مزید 61 امریکی شخصیات پر پابندی عائد کردی

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا ایران مخالف مجاہدینِ خلق کو سپورٹ کرتا ہے۔
شائع 19 جولائ 2022 10:16am
ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی اور سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی اور سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

تہران: ایران نے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت مزید 61 امریکی شخصیات پر پابندی عائد کردی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی اور سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

ایرانی حکام کو ان افراد اور کمپینوں کے اثاثے ضبط کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران مخالف مجاہدینِ خلق کو سپورٹ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق بات چیت کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔

Tehran

Iran

Mike Pompeo

John Bolton

former foreign minister

Americans banned

rudy giuliani