Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کے خلاف کسی بھی وقت عدم اعتماد ہوسکتا ہے: شاہد خاقان عباسی

جاوید لطیف کابینہ کے رکن ہیں، اگر وزیراعظم سے اختلاف ہے انہیں مستعفی ہوجانا چاہیئے جب کہ اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ وہ واپس پاکستان نہ آئیں
شائع 18 جولائ 2022 11:55pm
پاکستان کی حالت سری لنکا والی ہوجاتی۔ فوٹو — فائل
پاکستان کی حالت سری لنکا والی ہوجاتی۔ فوٹو — فائل
Exclusive debate with Shahid Khaqan Abbasi | Spot Light with Munizae Jahangir | Aaj News

سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف کسی بھی وقت عدم ہو سکتا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “اسپاٹ لائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن شفاف ہوا ہے، اگر اس میں مداخلت ہوتی تو (ن) لیگ کی 15 سیٹیں ہوتیں۔

انہوں نےکہا کہ جاوید لطیف کابینہ کے رکن ہیں، اگر وزیراعظم سے اختلاف ہے انہیں مستعفی ہوجانا چاہیئے جب کہ اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ وہ واپس پاکستان نہ آئیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 7 ہفتوں کے کیئر ٹیکر سیٹ اپ کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا، اگر ہم حکومت نہ بناتے تو حالات بدتر ہوجاتے جس سے پاکستان کی حالت سری لنکا والی ہوجاتی اور لوگ 10 لیٹر پیٹرول کے لئے 10 گھنٹے کھڑے ہوتے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہم 4 سیٹیں جیت کر شکایت نہیں کر رہے لیکن پی ٹی آئی 15 نشستیں جیت کر بھی شکایت کر رہی ہے۔

AAJ NEWS

Shahid Khaqan Abbasi

ECP

imran khan