Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب ضمنی انتخابات میں شکست، پی ڈی ایم نے آج مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جس میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2022 12:19am
وفاقی حکومت کے مستقبل پر اہم مشاورت ہوگی۔ فوٹو — فائل
وفاقی حکومت کے مستقبل پر اہم مشاورت ہوگی۔ فوٹو — فائل

پنجاب ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ضمنی الیکشن میں شکست کے عوامل اور وفاقی حکومت کے مستقبل پر اہم مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جس میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ آج پنجاب ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شکست کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ٹیلی فونک رابطے میں تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا۔

تینوں ‏رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا۔

PDM

Nawaz Sharif

Federal govt

punjab