Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ہر لحاظ سے ہروانے کی کوشش کی۔
شائع 18 جولائ 2022 09:10pm
اس الیکشن کمشنر نے ہمیں بار بار ڈسا ہے۔ فوٹو — فائل
اس الیکشن کمشنر نے ہمیں بار بار ڈسا ہے۔ فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہیں جب کہ ای سی پی آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتا رہے گا۔

خیال رہے کہ عمران خان نے اپنے ایک خطاب میں الزام عائد کیا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ہر لحاظ سے ہروانے کی کوشش کی۔

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن کمشنر نے ہمیں بار بار ڈسا ہے، ہمیں اس پر اعتماد نہیں اور یہ ہم پر مسلط ہے۔

ECP

imran khan

punjab by election