Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں 48 گھنٹوں کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
شائع 18 جولائ 2022 11:26am
تمام پولیس اسٹیشنز، اہم عمارات، سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
تمام پولیس اسٹیشنز، اہم عمارات، سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ضلع بھر میں اگلے 48 گھنٹوں کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی جبکہ تمام پولیس اسٹیشنز، اہم عمارات، سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی جبکہ ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی، شہری چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔

یاد رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 میں رزلٹ تاخیر سے جاری ہونے کے باعث تصادم کا خدشتہ تھا جس سے بچنے کیلئے اسلام آباد بھر میں 48 گھنٹے کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ۔

rawalpindi

اسلام آباد

IG Islamabad

security high alert

punjab by election

akber nasir khan