Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو رہا کردیا گیا

رات گئے پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کو مظفر گڑھ میں مجسٹریٹ جتوئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد رہائی ممکن ہوئی۔
شائع 18 جولائ 2022 10:10am
شہباز گل نے ٹویٹ میں رہائی کی تصدیق کی اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
شہباز گل نے ٹویٹ میں رہائی کی تصدیق کی اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

مظفرگڑھ سے گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شہباز گل کو رہا کردیا گیا۔

رات گئے پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کو مظفر گڑھ میں مجسٹریٹ جتوئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد رہائی ممکن ہوئی۔

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں رہائی کی تصدیق کی اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز گل نے کہا کہ تمام دوستوں کا شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے میری غیرقانونی گرفتاری کی مذمت کی اور آواز بلند کی، فرعون کو بھی لگتا تھا کہ اس کی طاقت دائمی ہے اور وقت کے فرعونوں کا بھی خیال یہی تھا، ریاستی جبر اور مشینری کے استعمال کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ان کی رعونت خاک میں ملادی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد پولیس نے شہبازگل کو مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272 سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے شہباز گل کو تھانہ صدر علی پور منتقل کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا تھا، شہباز گل پر جعلی ایف سی اہلکار اپنے ساتھ رکھنے کا الزام تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی شہباز گل کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

pti leader

arrest

imran khan

lahore

shahbaz gill

punjab by election

muzaffarghar