Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گال ٹیسٹ: سری لنکا کیخلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں مشکلات سے دوچارہے، مہمان ٹیم نے اب تک 7 وکٹوں پر 104 رنز...
شائع 17 جولائ 2022 12:55pm
کپتان بابراعظم 34 اور یاسر شاہ  12 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر
کپتان بابراعظم 34 اور یاسر شاہ 12 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں مشکلات سے دوچارہے، مہمان ٹیم نے اب تک 7 وکٹوں پر 104 رنز بنالئے۔

دوسرے روز قومی ٹیم نے 24 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگزآگے بڑھائی تو اظہرعلی اسکورمیں بغیرکسی اضافے کے پویلین لوٹ گئے۔

بابراعظم اورمحمد رضوان کے درمیان 40 رنزکی شراکت بنی، رضوان 19 اور اوپنر عبداللہ شفیق 13 رنز کرآؤٹ ہوگئے۔

ڈیبیو کرنے والے سلمان علی آغا صرف 5 رنز بناسکے جبکہ محمد نواز 5 اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیرپویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 7 وکٹ پر 104 رنز بنالئے، کپتان بابراعظم 34 اور یاسر شاہ 12 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں جبکہ سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا 5وکٹیں اڑاچکے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکا کی پوری ٹیم 222 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کے 130 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد دنیش چندیمل نے ٹیم کی لاج رکھی اور ٹیم کا اسکور 222 تک پہنچایا۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 76رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ اوشاڈا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21 اور مہیش تھیکشانا 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کامیاب بولر رہے ، انہوں نے 4 ، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

کشیدہ سیاسی صورتحال: پاکستان، سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا مقام تبدیل

دوسری جانب کولمبو میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کا مقام تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی اب گال کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہونا تھا۔

پاکستان

test match

Sri Lanka

Galle Test

Pak vs Sri