Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے ضمنی انتخابات پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا رد عمل

مظفر گڑھ میں ہمارے امیدوار معظم جتوئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن 44 اور 46 سے نکال دیا گیا، انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دئیے گئے، فارم 46 شفافیت ختم کردی گئی، پی ٹی آئی رہنماء
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 12:00pm
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور:پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ مظفر گڑھ میں ہمارے امیدوار معظم جتوئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن 44 اور 46 سے نکال دیا گیا، انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دئیے گئے، فارم 46 شفافیت ختم کردی گئی۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ اب ہمیں پتہ نہیں اس پولنگ اسٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے، دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آج تمام اسٹیٹ مشینری دھاندلی کے مشن پر ہے،کسی بھی بے ضابطگی اور 2 نمبری کی کوشش کی تصاویر ، ویڈیوز اور مطلقہ معلومات اس نمبر پر رپورٹ کریں۔

شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں تو ذہن میں رکھیں اس امپورٹڈ حکومت کی لوٹ مارکی قیمت اسی ماہ آپ کو بجلی کےبلوں میں اداکرنی ہے، 40 فیصد سے زائد تاریخ کی بلند ترین مہنگائی سے بچوں کا پیٹ کاٹ کر اس لوٹ مار میں ملوث ٹولے کو پہلے ہی آپ پال رہے ہیں۔

پنجاب ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج پی ٹی آئی پنجاب کے تمام ضمنی الیکشن میں فتح یاب ہوگی، ن لیگ ریکارڈ ساز دھاندلیوں کے باوجود آج ناکام و نامراد ہو گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کےاُمیدواران اورقائدین کیخلاف پولیس گردی قابل مذمت ہے،ضمنی الیکشن میں واضح شکست دیکھ کر (ن)لیگ اورآل شریف بوکھلاہٹ کا شکارہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے قائدین کی پنجاب میں پابندی اور گرفتاریاں ن لیگ کی ملک دشمن پالیسی ہے، ن لیگ کے 2 ایم پی اے استعفی دے چکے اور 2 ممبران استعفی دینے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد

Fayyaz ul Hassan Chohan

shahbaz gill

pti leaders

punjab by election