Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 خفیہ آپریشز میں 14 افراد کو حراست میں لے لیا ہے
شائع 16 جولائ 2022 06:44pm
لاہور: سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دوران تفتیش 6 مشتبہ افراد کا تعلق کلعدم تنظیموں سے نکلا ہے (فوٹو: فائل)
لاہور: سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دوران تفتیش 6 مشتبہ افراد کا تعلق کلعدم تنظیموں سے نکلا ہے (فوٹو: فائل)

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، خفیہ آپرشنز میں 6 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 خفیہ آپریشز میں 14 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دوران تفتیش 6 مشتبہ افراد کا تعلق کلعدم تنظیموں سے نکلا ہے، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹرز،ہینڈ گرینیڈ، آئی ای ڈی بم، چرس اور 36 ہزار سے زائد نقدی برامد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

تاہم ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

punjab

CTD

operation