Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرین اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2022 03:59pm
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا: اسکرین گریب: خواجہ سعد رفیق ٹوئٹر
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا: اسکرین گریب: خواجہ سعد رفیق ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرین کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی کلاسز میں بھی 10 فیصد رعایت کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کیلئے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا۔

PMLN

Federal govt

Prices

Khuwaja Saad Rafique