Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا: مریم نواز

عوام کے لئے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو میں چین کی نیند سوئی، اب ہر آنے والے دنوں میں خوشخبری آئے گی
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2022 08:55pm
17 جولائی کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا۔  فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
17 جولائی کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Lahore | Maryam Nawaz addresses PMLN workers convention | Aaj News

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے لئے دن رات ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کے لئے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو میں چین کی نیند سوئی، اب ہر آنے والے دنوں میں خوشخبری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال لاہور یتیم و لاوارث تھا، نالائق حکومت نے لاہور کو کھنڈر بنا کر دم لینا تھا، اب ہم اس شہر کے لئے دن رات ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ شیر اور بلے کی جنگ نہیں بلکہ لاہور کی ترقی کی جنگ ہے، 17 جولائی کو عمران خان کو یہاں سے مایوس لوٹنا پڑے گا کیونکہ لاہور نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے پنجاب کو سجایا، صوبے کو یہ بھی نہیں معلوم تھا وزیراعلیٰ بزدار تھا یا فرح خان۔ انہوں نے کارکنوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ میرے ساتھ وعدہ کرو 17 جولائی کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا۔

pti

Maryam Nawaz

lahore

punjab by election