Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا طیبہ گُل کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

باہر سے آنے والے لگژری سامان پر ڈیوٹی لگادی گئی ہے اور غیر ملکیوں کو ایمنسٹی دینےکا بھی فیصلہ کیا ہے
شائع 15 جولائ 2022 06:53pm
گزشتہ حکومت نے آئین شکنی کی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
گزشتہ حکومت نے آئین شکنی کی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Sabiq hukumat nay IMF say sakht tareen sharait par muahida kiya tha: Marriyum Aurangzeb | Aaj News

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا کہ طیبہ گل کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس پرمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ طیبہ گل نے پی ایم پورٹل پر اپنی شکایت درج کرائی تھی، انہیں 18 دن وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے خاتون کو بلیک میل کیا، طیبہ گُل کو ہراساں کرنے میں وزیراعظم ہاؤس بھی ملوث ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ طیبہ گُل کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنایا جائے گا جو کہ آزاد اور شفاف ہوگا۔

گزشتہ دنوں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی(پی اے سی) کے اجلاس میں جاوید اقبال پر ہراسگی کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل نے پیش ہوکر کمیٹی کو بتایا کہ جاوید اقبال کہتے تھے میں ایک منٹ میں تمہاری زندگی تباہ کر سکتا ہوں۔

طیبہ گل نے پی اے سی اجلاس کو مزید بتایا کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مجھے اور میرے شوہر فاروق کو گرفتار کروایا، جب کہ مجھے مرد پولیس اہلکاروں کے ذریعے گرفتار کیا گیا جس کے بعد لے جاتے ہوئے راستے میں مجھ سے گاڑی میں جو درندگی کی گئی، وہ میں نہیں بتا سکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توسیع جب کہ باہر سے آنے والے لگژری سامان پر ڈیوٹی لگادی گئی ہے اور غیر ملکیوں کو ایمنسٹی دینےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلےکا خیر مقدم کیا، تفصیلی فیصلے سے تمام حقائق عیاں کردیے ہیں جس سے ثابت ہوگیا گزشتہ حکومت نے آئین شکنی کی۔

NAB

federal cabinet

PM house

tayyaba gul