Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں مبینہ طور پر اغوا لڑکی کا نکاح نامہ منظرِ عام پر آگیا

اغواء ہونے والی طالبہ لائبہ لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں پرچہ دینے گئی مگر نکاح نامے کی کاپی منظر عام پر آگئی
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2022 05:29pm
لڑکی نے چار جولائی کو ذونیر نامی لڑکے سے نکاح کرلیا تھا ـــ تصویر فائل
لڑکی نے چار جولائی کو ذونیر نامی لڑکے سے نکاح کرلیا تھا ـــ تصویر فائل

لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی سے اغواء ہونے والی لڑکی کے نکاح نامے کی کاپی منظر عام پر آگئی۔

اغواء ہونے والی 20 برس کی ایک طالبہ لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں پرچہ دینے گئی مگر واپس گھرنہیں آئی تھی جس کے بعد ان کی والدہ نے اپنی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی کو بھائی نے صبح یونیورسٹی اتارا تھا لیکن طالبہ یونیورسٹی گئی لیکن پھر واپس نہ آئی۔

ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ “میری بیٹی کو کسی نے اغواء کیا ہے اسے بازیاب کروایا جائے۔”

تاہم کیس میں پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ لڑکی کا نکاح نامہ مںظرعام پرآگیا ہے۔

پولیس کےمطابق مذکورہ لڑکی نے چار جولائی کو نکاح کیا تھا اور گزشتہ روز کالج سے ہی اس کے ہمراہ چلی گئی تھی۔

تاہم لڑکی کے بھائی نے اسے صبح یونیورسٹی اتارا اور 11 بجے لینے گیا مگر وہ باہر نہ آئی۔

خیال رہے کہ مغوی کی والدہ نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کیا ہے۔

lahore

kidnapping

Women Rights