Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چور اور ڈاکوؤں کو شکست دینے کا وقت ہے: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ 22 کروڑ لوگوں کیلئے اس سے زیادہ توہین کیا ہوسکتی ہے کہ ایک امریکی انڈر سیکریٹری وزیراعظم کو دھمکی دے رہا ہے
شائع 14 جولائ 2022 06:10pm
عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

ڈیرہ غازی خان: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار شہبازشریف کی طرح شوبازی نہیں کرتا تھا، عثمان بزدار نے ڈرامے نہیں کیے پر کام کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ چور اور ڈاکوؤں کو شکست دینے کا وقت ہے، لوٹا ضمیر فروش ہوتا ہے، جدھر اقتدار ادھر ہی لوٹے کا منہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپائر بھی ساتھ ملالو، تم نہیں جیت سکتے، میں عدلیہ سے بڑے ادب سے مخاطب ہوتا ہوں، میری تو تحریک کا نام ہی انصاف ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ 22 کروڑ لوگوں کیلئے اس سے زیادہ توہین کیا ہوسکتی ہے کہ ایک امریکی انڈر سیکریٹری وزیراعظم کو دھمکی دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کی نہیں 22 کروڑ قوم کی توہین ہے، میں نے مراسلہ چیف جسٹس اور پارلیمنٹ کے سامنے رکھا، اس سے زیادہ میں اور کیا کرسکتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بتائے صدر نے جب چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا تو کیا آپکو اسکی تحقیق نہیں کرنی چاہئے تھی، آپ نے رات 12 بجے عدالتیں کھول لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انکوائری بٹھائیں کہ ڈونلڈ لو کس کو پیغام دے رہا تھا، اگر انکوائری نہیں بٹھائیں گے تو کوئی وزیراعظم اپنے ملک کیلئےاسٹینڈ نہیں لے گا۔

imran khan

Dera Ghazi Khan

PTI jalsa