Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

اینٹی کرپشن پنجاب نے میرے خلاف غلط مقدمہ بنایا: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھےمعلوم ہےراناثناء نےمجھےگرفتارکرناہے، سری لنکا میں بھی وراثتی سیاست کانقصان ہوا
شائع 14 جولائ 2022 03:40pm
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میرے خلاف غلط مقدمہ بنایا، وزیرداخلہ اجرتی قاتل اورمنشیات فروش ہیں، ضمنی الیکشن میں مداخلت ہوئی توعمران خان کال دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملکی مسائل کاحل جلدعام انتخابات ہیں، 17 جولائی کےبعد نون اورشین کھل کرسامنےآجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اوراسحاق ڈارواپس کیوں نہیں آرہے، 15 اگست سے 30 اگست تک اہم ہے،اہم فیصلےہونگے، میری دعاہے کہ جمہوریت پھلےپھولے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک میں جیسی بھی جمہوریت ہےآگےبڑھنےدیں، میں نیب ترمیم کے خلاف بھی عدالت جاؤنگا، یہ نیب میں مجرم ہیں اورنیب میں ترمیم کررہےہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھےمعلوم ہےراناثناء نےمجھےگرفتارکرناہے، سری لنکا میں بھی وراثتی سیاست کانقصان ہوا، یہ لوگ بھی اپنےہی بچوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاک و ہند کےسب سےبڑےلیڈرہیں، میں نوازشریف کے خاندان کوتقسیم ہوتادیکھ رہاہوں۔

pti

Sheikh Rasheed

punjab

Awami Muslim League