Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتی فیصلے میں اضافی نوٹ کی اہمیت نہیں: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سےعبارت ہے، عوام کو فیصلے کا حق دینا ہوگا
شائع 14 جولائ 2022 02:31pm
اسلام آباد: فواد چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: فواد چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے میں اضافی نوٹ کی اہمیت نہیں، پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ شاندارنہیں رہی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سےعبارت ہے، عوام کو فیصلے کا حق دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوحق ملا تو پی ٹی آئی اکثریت سے آئے گی، ضمنی الیکشن سے 2روزقبل فیصلہ آنے پرسوالیہ نشان ہے،عدالت کوفیصلےسےقبل مراسلہ پڑھناچاہئےتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام معاملات پر عدالت کوکمیشن بناناچاہئے، کل عمران خان لاہورمیں جلسےسےخطاب کریں گے، ان لوگوں کاحکمران ہوناپاکستان کیلئےباعث توہین ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ججز اور جرنیلوں کےبغیرملک نہیں چلتے، میں ججزاورجرنیلوں پربات نہیں کررہا، عدالت کا موجودہ فیصلہ متنازع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کاحل عام انتخابات میں ہے۔

pti

Supreme Court

Fawad Chaudhary