Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف نے ریٹرننگ آفیسرز کے احکامات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے پولنگ ایجنٹس کا متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کا موقف غیرقانونی ہے
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2022 03:55pm
تحریک انصاف کیجانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور ڈی آر اوز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا: فوٹو (فائل)
تحریک انصاف کیجانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور ڈی آر اوز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا: فوٹو (فائل)

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے سے ہونے کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کے احکامات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے پولنگ ایجنٹس کا متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کا موقف غیرقانونی ہے، ایسا موقف منصفانہ صاف شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کو ایسے اقدامات سے روکے اور احکامات کو کالعدم قرار دے۔

درخواست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی بات نہیں کہ پولنگ ایجنٹ اسی حلقے کے ہوں، ن لیگ سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے۔

تحریک انصاف کیجانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور ڈی آر اوز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

pti

ECP

punjab