عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیانیے کو دفن کردیا: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالت نے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کومسترد کیا ہے، اسمبلی تحلیل کرنے کیخلاف سپریم کورٹ نےنوٹس لیا۔
اسلام آباد میں قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فیصلے کو پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، اضافی نوٹ میں لکھا گیا کہ رولنگ بدنیتی پرمنبی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کےاقدامات کو بھی غیرقانونی قراردیاگیا، عمران خان نےتحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیا، عدالتی فیصلے نےعمران خان کےبیانیےکودفن کردیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان مراسلے پرایک ماہ خاموش کیوں رہے؟ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ سب سے بڑا ادارہ ہے، پارلیمنٹ میں مراسلےپر بات ہوناچاہئےتھی، عدالتی فیصلہ تاریخ میں سنہری لفظوں میں لکھاجائےگا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سازش کا بیانیہ خود بڑی سازش تھا، اسمبلی میں جوکچھ ہوا وہ سب پلاننگ سے ہوا، عمران خان جمہوریت پسند نہیں فاشسٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی میں کہا گیاکہ سازش نہیں، سازش وہ ہوتی ہےجوچھپ کرکی جاتی ہے، سرکاری شخصیت کوبلاکرمراسلہ دیناسازش نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی سےتنگ ہیں،ہمیں مشکل اقدامات اٹھاناپڑے، اقدامات نہ اٹھاتےتووہ ہوتاجوسری لنکامیں ہورہاہے، عمران خان تمام حدود پھلانگ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معاشرے کا بیڑاغرق کردیا ہے، ملک کواجتماعی فکر کی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.