Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

لاہور میں آج دوسرے روز بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں، موسم کو دیکھتے ہوئے چھٹیاں مناتے بچے پکنک میں مصروف ہیں۔
شائع 14 جولائ 2022 09:50am
بچوں کو انجوائے کراتے والدین بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کرخوش ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔  اے پی پی
بچوں کو انجوائے کراتے والدین بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کرخوش ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

لاہور:پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں آج دوسرے روز بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں، موسم کو دیکھتے ہوئے چھٹیاں مناتے بچے پکنک میں مصروف ہیں۔

لاہور میں بادلوں کے جھرمٹ نے سورج کی تپش اور کرنوں کو دور بھگا دیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا وقفے وقفے سے سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں دوسرے روز بھی بادل چھائے ہیں ایسے میں بچے تو گھر میں بیٹھ ہی نہیں رہے، موسم کو انجوائے کرنے کیلئے پارکوں کا رخ کرلیا۔

بچوں کو انجوائے کراتے والدین بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کرخوش ہیں اور بارش کے بھی منتظر ہیں۔

گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور قصور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارشوں نے موسم کو خوشگوار بنادیا ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

lahore

Met Office

Rain

punjab by election

rainy weather

Moonsoon Rain