Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکن صدر راجا پاکسے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب

سری لنکن صدر اپنی اہلیہ اور 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت فوجی طیارے میں مالدیپ چلے گئے، جس پر عوام نے شدید احتجاج کیا
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2022 05:16pm
سری لنکن صدرآج مستعفیٰ ہونے سے قبل فوجی طیارے پر ملک سے فرار ہوئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سری لنکن صدرآج مستعفیٰ ہونے سے قبل فوجی طیارے پر ملک سے فرار ہوئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کولمبو: سری لنکن صدر راجا پاکسے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، وہ اپنی اہلیہ اور 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت فوجی طیارے میں مالدیپ چلے گئے، جس پر عوام نے شدید احتجاج کیا۔

سری لنکا کے صدر راجا پاکسے کے فرار ہونے سے ملک میں کئی دہائیوں سے راج کرنے والے خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔

سری لنکن صدرآج مستعفیٰ ہونے سے قبل فوجی طیارے پر ملک سے فرار ہوگئے، 73 سالہ صدر اپنی اہلیہ اور 2 سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ مالدیپ کے شہر مالے پہنچ گئے۔

صدر کے فرار ہونے کے بعد بھی سری لنکن عوام معاشی بحران کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

سری لنکا میں وزیراعظم کو پارلیمان میں صدر کا نائب تصور کیا جاتا ہےجو بھی ملک کا نگران صدر بنے گا، اسے آئندہ ایک ماہ میں موجودہ پارلیمنٹ کے اراکین میں سے نئے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کروانا ہوگا۔

سری لنکا کی مرکزی اپوزیشن پارٹی میں 20 جولائی کو پارلیمنٹ میں انتخابات کیلئے اپنے رہنماء ساجیت پریما داسا کو ملک کا اگلا صدر نامزد کرے گی۔

دوسری جانب سری لنکن صدر کے بھائی اورسابق وزیر خزانہ بسل راجا پاکسے نے بھی ملک چھوڑ کر امریکا کی راہ لے لی۔

سری لنکا میں عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن ، خوراک اور ادویات سمیت دیگر اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔

economic crisis

Sri Lanka

Colombo

Gotabaya Rajapaksa

Maldives

sri lankan president