Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھ میں کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں، مرتضی وہاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں
شائع 12 جولائ 2022 11:54am
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب ___  تصویر فیس بک
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب ___ تصویر فیس بک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی شہر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے نظر آرہے تھے کہ اچانک انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ“ مجھ میں کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں“۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کرکے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پی پی پی رہنما سعیدغنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میری طبعیت گذشتہ کچھ روز سے ٹھیک نہیں تھی چار روز قبل ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ میں دوسری مرتبہ کرونا میں مبتلا ہوچکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، معمولی علامات کے علاوہ میری طبیعت بہتر ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گذشتہ روز سے وقفے وقفے موسلادھار بارش جاری تھی جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے تھے۔

Saeed Ghani

Murtaza Wahab

corona

Karachi Rain