Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کراچی میں وزیر بلدیات سندھ کا رات گئے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے لیے سندھ حکومت سڑکوں پر موجود ہے
شائع 12 جولائ 2022 09:15am
نکاسی آب کے لیے سندھ حکومت سڑکوں پر موجود ہے، شرجیل میمن، تصویر ٹوئٹر
نکاسی آب کے لیے سندھ حکومت سڑکوں پر موجود ہے، شرجیل میمن، تصویر ٹوئٹر

وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے رات گئے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔

شہر قائد میں بارشوں کے باعث ہونے والی ابتر صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے ناصرحسین شاہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جبکہ ان کے ہمراہ دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

صوبائی وزراء نے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، صدر، لیاری، کلفٹن اور وزیر اعلی ہاوس کے اطراف میں موجود پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے عملے کو لائن کی جلد مرمت کرکے اس مقام کو دوبارہ بحال کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں ساتھ ہی پانی کو جلد نکاس کردیا جائے گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ اگر کسی کو رہائش کا سنگین مسئلہ ہے، تو انہیں سندھ حکومت شیلٹر فراہم کرنے کو تیار ہے۔

رہائش کے سنگین مسئلہ کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1736، سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل 919 پر رابطہ کیا جائے ۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا 24 گھنٹوں میں شدید بارش ہوئی ہے ، نکاسی آب کے لیے سندھ حکومت سڑکوں پر موجود ہے ۔

Sindh government

Karachi Rain

Moonsoon Rain