Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں، مریم نواز کا دعویٰ

روتا پھر رہا ہے کہ دھاندلی ہونے والی ہے، عمران خان کو پتہ چل گیا کہ پنجاب اسے ووٹ دینے والا نہیں جب کہ 17 جولائی کو عوام کو فری بجلی ملے گی
شائع 11 جولائ 2022 09:20pm
لوگوں کو اُلٹے سیدھے ناموں سے پکارتا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
لوگوں کو اُلٹے سیدھے ناموں سے پکارتا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں۔

چیچہ وطنی میں انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ جو بلا عمران خان کی صورت میں نازل ہوئی وہ ٹل گئی، جن بحرانوں میں ملک کو گھیر کرگیا تھا وہ اب ٹل گئے ہیں جب کہ شہباز شریف بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کچھ دن قبل یہاں فتنہ خان بھی آیا تھا، مجھے پتہ چلا کہ چیچہ وطنی والوں نے فتنہ خان کو مسترد کردیا، میڈیا پر اس کی کرپشن کی روز کہانیاں کھلتی ہیں لیکن مجال ہے اپنی صفائی پیش کی ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کا دامن کرپشن سے بھرا پڑا ہے وہ کیا صفائی دے گا، ایک گھنٹہ تقریر کرکے ہمارا سر کھاتا ہے، لوگوں کو اُلٹے سیدھے ناموں سے پکارتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیا، فتنہ خان نے کرپشن کا نیا نظام متعارف کرایا، جو ممالک کرپشن میں سب سے آگے تھے وہ بھی دنگ رہے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ ماڈل تھا کہ جس میں فرنٹ وومن نے بھی فرنٹ وومن رکھی ہوئی تھی، گوگی وہ بچی ہےجو پورا پنجاب لوٹ کر کھا گئی، عمران خان نے ایک ہی منصوبہ لگایا گوگی پنکی اکنامک کاریڈور جس سے عوام غریب اور بشریٰ بی بی کے بچے امیر ہوگئے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ بشریٰ اور گوگی ہیرے کی انگوٹھیاں لے کر فائلوں پر دستخط کراتی تھیِ، روتا پھر رہا ہے کہ دھاندلی ہونے والی ہے، عمران خان کو پتہ چل گیا کہ پنجاب اسے ووٹ دینے والا نہیں جب کہ 17 جولائی کو عوام کو فری بجلی ملے گی۔

PMLN

imran khan

Maryam Nawaz Sharif

punjab by election