Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اللہ نے کسی کو نیوٹرل بننے کی اجازت نہیں دی: عمران خان

میں نے پوری کوشش کی کہ ان چوروں کو سزا دی جائے لیکن پھر کبھی بتاؤں گا کہ جن کے پاس طاقت تھی وہ چوری کو اتنا برا نہیں سمجھتے تھے
شائع 11 جولائ 2022 07:14pm
کونسی طاقت ہے جو اسے سزا دینے سے روکتی تھی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
کونسی طاقت ہے جو اسے سزا دینے سے روکتی تھی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Lodhran | Blasting speech by Imran Khan | Aaj News

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف برطانوی سفیر کا گورا رنگ دیکھ کر اس کے منہ میں کیک ڈالتا ہے۔

لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں دو بڑے ڈاکو آئے ہیں، ایک نوازشریف اور دوسرا آصف علی زرداری، 14 سال سے ایک ڈاکو کراچی میں بیٹھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور چوروں کے ٹولے نے کبھی بارش کی تیاری نہیں کی، پنجاب میں عثمان بزدار نے انڈر گراؤنڈ ٹینک بنائیں، جب پانی نہیں ہوگا تو اس پانی کو پودوں کے لئے استعمال کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی اور سندھ کا پیسہ چوری ہوکر دبئی جاتا ہے، شہر کے حالات آج دیکھ لیں، جب تک یہ ڈاکو بیٹھا ہے سندھ آگے نہیں بڑھنے والا، کونسی طاقت ہے جو اسے سزا دینے سے روکتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی کہ ان چوروں کو سزا دی جائے لیکن پھر کبھی بتاؤں گا کہ جن کے پاس طاقت تھی وہ چوری کو اتنا برا نہیں سمجھتے تھے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ احسن اقبال ن لیگ کا ارسطو ہے جو کہتا ہے کہ کرپشن کے باوجود ملک ترقی کرجاتا ہے، اس کا مطلب یہ چور کہہ رہے ہیں چوری بری چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نےکسی کو نیوٹرل بننے کی اجازت نہیں دی، اچھائی یا برائی کےساتھ کھڑے ہو، نیوٹرل آپ نہیں بن سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ 17 تاریخ کو الیکشن نہیں جہاد ہے، یہ ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکا نے میر جعفر اور میر صادق سے ملکر چوروں کا مسلط کیا، شہباز شریف برطانوی سفیر کا گورا رنگ دیکھ کر اس کے منہ میں کیک ڈالتا ہے، قوم کا وہ حال ہونے جارہا ہے جو سری لنکا میں ہوا۔

pti

Shehbaz Sharif

imran khan

punjab by election

Neutral