Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

12 سے 15 سال کی عمر والوں کیلئے فائزر و بایونٹیک کی ویکسین کی منظوری دے دی گئی

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ اس نے 12 سے 15 سال کی عمر کے نو عمروں کیلئے فائزر اور بایونٹیک کی...
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2022 08:16pm
اس ویکسین کو گزشتہ سال اگست میں 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں استعمال کے لیے منظور کیا گیا تھا: فوٹو (فائل)
اس ویکسین کو گزشتہ سال اگست میں 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں استعمال کے لیے منظور کیا گیا تھا: فوٹو (فائل)

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ اس نے 12 سے 15 سال کی عمر کے نو عمروں کیلئے فائزر اور بایونٹیک کی کورونا ویکسین کی مکمل منظوری دے دی ہے۔

بالغوں کیلئے کامرنٹی کے نام سے فروخت ہونے والی یہ ویکسین مئی 2021 سے 12-15 سال کی عمر کے گروپ کے لیے ہنگامی استعمال کی اجازت کے تحت دستیاب ہے۔

اب اس کو نوعمروں کے لیے بھی اس برانڈ کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ایف ڈی اے نے کہا کہ مکمل منظوری حفاظت اور تاثیر کے اعداد و شمار کے سخت تجزیہ اور تشخیص کے بعد ہے۔

اس ویکسین کو گزشتہ سال اگست میں 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں استعمال کے لیے منظور کیا گیا تھا۔

وفاقی اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کی کل آبادی کا تقریباً 67 فیصد مکمل طور پر کورونا کے خلاف ویکسین کر چکا ہے۔

صحت

Pfizer

COVID 19 vaccine

America

USA