Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر ایاز صادق اور وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق اپنی وزارتوں سے مستعفی ہوگئے

ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے، ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بجوا دیا ہے
شائع 09 جولائ 2022 08:53pm
منظوری کا مراسلہ بھی بجھوا دیا ہے۔ فوٹو — فائل
منظوری کا مراسلہ بھی بجھوا دیا ہے۔ فوٹو — فائل

لاہور: وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے، ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بجوا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان رفیق کا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نے منظور کرلیا ہے جب کہ ایوان وزیراعلیٰ نے گورنر پنجاب کو سلمان رفیق کے استعفے کی منظوری کا مراسلہ بھی بجھوا دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق کو پنجاب کے ضمنی انتخابات کی مہم کے لئے میدان میں اتارا جائے گا، دونوں پارٹی رہنماؤں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔

PMLN

lahore

punjab by election