Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، عالمی امن و سلامتی کے امور پر بات چیت

بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں
شائع 09 جولائ 2022 06:52pm
اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ فوٹو — فائل
اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے طیب اردوان کو عید الاضحٰی کی مبارکباد پیش کی اور ترک حکومت و عوام کے لئےعید کے مسرت موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی، عالمی امن و سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

ترک صدر نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ مستحکم تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے پُر عزم ہیں اور ترک صدر کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکی کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

بلوچستان

Recep Tayyip Erdogan