Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ

صورتحال مانیٹر کی جا رہی ہے، سری لنکن بورڈ سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں، اور ان ہی کی درخواست پر آج کا پریکٹس سیشن کینسل کیا ہے
شائع 09 جولائ 2022 05:44pm
اوول گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا۔ فوٹو — فائل
اوول گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا۔ فوٹو — فائل

سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج کولمبو میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وہاں کی صورتحال مانیٹر کی جا رہی ہے، سری لنکن بورڈ سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں، اور ان ہی کی درخواست پر آج کا پریکٹس سیشن کینسل کیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ اس وقت ہوٹل میں موجود ہے، جہاں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے، دورے کے حوالے سے سری لنکن بورڈ سے تحفظات کا اظہار نہیں کیا البتہ کل شیڈول کے مطابق ہی پسارا اوول گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوگا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے سری لنکا میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی کو گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Srilanka crisis