Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمنی الیکشن صاف و شفاف ہونا چاہیے: چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق میں اختلاف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی ناراضگی...
شائع 09 جولائ 2022 04:43pm
انسانیت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ عید کشمیر کے نام ہے: چوہدری شجاعت حسین: فوٹو(فائل)
انسانیت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ عید کشمیر کے نام ہے: چوہدری شجاعت حسین: فوٹو(فائل)

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق میں اختلاف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی ناراضگی سیاستدانوں میں رہنی چاہیے، ضمنی الیکشن صاف شفاف ہونے چاہیے جو کامیاب ہو اس کو مان لینا چاہیے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود ُ نے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا میں کوئی ویڈیوز کی پرواہ نہیں کرتا، ہر سال اقوام متحدہ کا اجلاس ہوتا ہے ہر وزیراعظم پرانے وزیراعظم کی تقریر میں تھوڑی بہت تبدیلی کر کے کرتا ہے۔

انہوں نے ق لیگ میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ناراضگی سیاستدانوں میں رہنی چاہیے، ضمنی الیکشن صاف شفاف ہونا چاہیے جو کامیاب ہو اسے مان لینا چاہیے۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، کشمیر کے مسائل پرچوہدری شجاعت حسین سے رہنمائی لیتے رہتے ہیں۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہم کمزور نہیں، اپنے آپ کو خود کمزور سمجھتے ہیں، انسانیت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ عید کشمیر کے نام ہے، انسانیت سب سے بڑھ کر کچھ نہیں،مسئلہ کا پرامن حل نکلنا چاہئے۔

پاکستان

Chaudhry Shujaat Hussain

PMLQ