Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں قصابوں نے جانور قربان کرنے کے کتنے ریٹ مقرر کیے ہیں؟

خیبرپختونخوا میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے نرخ جاری کیے گئے
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2022 05:12pm
بکرے مویشی منڈی لے جا رہے ہیں۔ تصویر: رائٹرز
بکرے مویشی منڈی لے جا رہے ہیں۔ تصویر: رائٹرز

پشاور میں قصابوں نے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے نرخ مقرر کردیئے ہیں

گائے یا بیل جیسے بڑے جانور کی قربانی پر آپ کو 12 ہزار روپے سے لے کر 18 ہزار روپے تک قصائی کو دینے پڑیں گے۔

تاہم بعض علاقوں میں عید کے پہلے دن قیمت 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بچھڑے جیسے چھوٹے جانور کی قربانی کے لیے 12 ہزار روپے فی جانور مقرر کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی بکرے 5000 روپے اور بھیڑ 8000 روپے میں ذبح کیے جائے گی جبکہ اونٹ کو 25 ہزار روپے مقررہ نرخ پر قربان کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں دوسرے دن قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جائے گی بڑے جانور جیسے گائے اور بیل 10 ہزار سے 12 ہزار روپے میں ذبح کیے جائیں گے۔

تاہم عید دوسرے دن بھیڑ بکریوں کو 3000 سے 4000 روپے میں ذبح کیا جائے گا۔

تیسرے دن گائے اور بیل 10 ہزار روپے جبکہ بکرے اور بھیڑ 2000 روپے میں ذبح کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال 8 ہزار میں بڑا جانور قربان کیا جارہا تھا۔

peshawar

Eid

Eid ul Azha