لاہور میں عید قربان پر قصابوں کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے
شہر میں عیدالضحی کے موقع پر قصابوں کو ایڈوانس بک کرنےکےلئے تگ و دو جاری
لاہور میں عید قربان پرجانوروں کے ساتھ ہی قصابوں کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔
رواں سال بھی قصابوں نے بھی جانور ذبح کرنے اور گوشت بنانے کے ریٹ غیرمعمولی طور اضافہ کردیا ہے۔
شہر میں عیدالضحی کے موقع پر قصابوں کو ایڈوانس بک کرنےکےلئے تگ و دو جاری ہے۔
قصابوں کے مطابق عید کے پہلے روز اونٹ کا ریٹ 35 ہزار سے 45 ہزار اور دوسرے روز 30 ہزار روپے سے 35 ہزارہے۔
گائے کا ریٹ پہلے روز 15 ہزار سے 25 ہزار جبکہ دوسرے روز 10 ہزار سے 20 ہزار تک طے پارہا ہے۔
بکرے کو ذبح کرنےاور گوشت بنانے کیلئے قصاب نے پہلے روز 5 ہزار سے 8 ہزار اور دوسرے روز 4 ہزار سے 6 ہزار روپے تک کا ریٹ مقرر کیا ہے۔
lahore
punjab
Eid ul Azha
مقبول ترین
Comments are closed on this story.