Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار ہے
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2022 05:22pm
شاہرراہ پاکستان زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے، تصویر: اے ایف پی
شاہرراہ پاکستان زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے، تصویر: اے ایف پی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ روز بارش کے بعد شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ ہوا کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹے ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ بارش کے دوران 1,900 فیڈرز میں سے تقریباَ 150 فیڈرز متاثر ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید ٹاؤن میں77.7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان

karachi

Karachi Rain