مسلسل بارش کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا، ترجمان کے الیکٹرک
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون کی مسلسل بارش کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گلشنِ حدید اور گڈاپ کے علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں بہت زیادہ پانی کھڑا ہو گیا ہے جبکہ پانی کی موجودگی کی وجہ سے کام کرنے میں دشواری کا سا منا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ جیکب لائن میں کیبل سطح زمین کے اوپر ہونے کی اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیبل کو زیر زمین منتقل کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران کے الیکٹرک کے 1,900 فیڈرز میں سے تقریباَ 150 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، لیکن علاقائی ٹیموں سے کلیئرنس ملتےہی متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی۔
خیال رہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید ٹاؤن میں77.7ملی میٹر جب کہ اولڈ ایئر پورٹ میں 44، فیصل بیس میں 33 اور جناح ٹرمینل پر 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed on this story.