Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے صدر اور قطری امیر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بہترین تعلقات پر اطمینان اور موجودہ سیاسی و معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا
شائع 08 جولائ 2022 07:51pm
تمام امور پر مل کر کام کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ فوٹو — فائل
تمام امور پر مل کر کام کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ ارب امارات (یو اے ای) کے صدر اور امیر قطر سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفون پر بات کی جس میں قائدین نے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شہبازشریف اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی، جب کہ پاک امارات دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اماراتی صدر کی پاکستان کے امن، سلامتی، خوشحالی کے لیے دعا کی جب کہ وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون کر کے عید الاضحی کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

امیر قطر نے بھی وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد اور خیر سگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا ، قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بہترین تعلقات پر اطمینان اور موجودہ سیاسی و معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں شہباز شریف اور امیر قطر نے قریبی رابطہ استوار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مل کر کام کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

Shehbaz Sharif

UAE

qatar

telephone

Eid ul Azha