Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیل اور گھی جلد 150 روپے فی لیٹر سستا ہوگا: وزیرخزانہ

آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پاجائیں گے، بجٹ میں امیروں سے قربانی مانگی اور غریب کو ریلیف دیا، مفتاح اسماعیل
شائع 08 جولائ 2022 12:20pm
گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تیل اورگھی جلد 150روپے فی لیٹر سستا ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پاجائیں گے، بجٹ میں امیروں سے قربانی مانگی اور غریب کو ریلیف دیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ بہت جلد تیل اور گھی 150روپے فی کلو سستا ہوجائے گا، آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کی سزابھگتنا پڑرہی ہے ،پی ٹی آئی نے پلانٹس مکمل کرلئےہوتےتومسئلہ نہ ہوتا، سرنگیں بچھائی گئیں لیکن مشکل سے نکل آئے۔

Finance minister

اسلام آباد

press conference

oil

Miftah Ismail

Ghee