بلوچستان میں بارش اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں، 64 افراد جاں بحق
کوئٹہ : بلوچستان میں بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک 64 افراد جان سے گئے جبکہ 70 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خصدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں بارشوں کے باعث 241 مکانات منہدم ہوئے۔
اس کے علاوہ طورمرغاملیکا ڈیم، تنگی ڈیم اورکان مہترزئی سمیت 7 ڈیم ٹوٹ گئے۔
بلوچستان ، پنجاب شاہراہ مختلف مقامات پر بند کردی گئی ہیں، رابطہ پل بہہ جانے سے کوہلو سے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اورسیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورلیویزکی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کابارشوں اور سیلاب متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بارشوں اور سیلاب متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کردیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جاں بحق شخص کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، کل رقم کا 50 فیصد وفاقی جبکہ 50 فیصد متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔
Comments are closed on this story.