Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج کے پہلے دن کورونا کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا: گورنر مکہ کا انکشاف

گورنر مکہ کا انکشاف، حج کے پہلے دن کورونا کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2022 11:45am
شہزادہ الفیصل نے کہا کہ 68 ہزار سے زائد گاڑیاں مکہ میں بغیر لائسنس  کے داخل نہیں ہونے دیا، تصویر ایس پی ے
شہزادہ الفیصل نے کہا کہ 68 ہزار سے زائد گاڑیاں مکہ میں بغیر لائسنس کے داخل نہیں ہونے دیا، تصویر ایس پی ے

گورنرمکہ نے انکشاف کیا کہ حج کے پہلے دن (یوم ترویہ) کوئی کورونا کیس درج نہیں ہوا۔

العربیہ کو مکہ مکرمہ کے گورنر اور دو مقدس مساجد کے متولی شہزادہ خالد الفیصل کے مشیر کے حوالے سے بتایا کہ (یوم ترویہ) حج کے پہلے دن کوئی کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

شہزادہ الفیصل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “پچھلے دو سالوں میں کورونا کی وبا کے باوجود مملکت سعودی عرب نے حج کو روکا نہیں ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ 15 لاکھ سے زیادہ سیکورٹی اہلکار اور فیلڈ ورکرز نے حجاج کی خدمت کر رہے ہیں۔

تاہم مبینہ طور پر کم از کم ایک لاکھ 11 ہزار خلاف ورزی کرنے والوں کو واپس کردیا گیا جبکہ 68 ہزار سے زائد گاڑیاں مکہ میں داخل ہونے کے لیے لائسنس یافتہ نہیں پائی گئیں۔

مزید برآں انہوں نے بتایا کہ مکہ المکرمہ میں رہائش گاہوں اور سرحدی حفاظتی نظام کی 2500 سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکام نے مکہ کے مقدس مقامات پر 93 صحت عامہ کے مراکز کو مکمل طور پر بھال کردیا تاکہ عازمین حج کو صحت کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

تاہم مراکز24 گھنٹے کام کرتے ہیں ان میں عام کلینک شامل ہیں، جو حجاج کرام کو مختلف صحت کی دیکھ بھال کی خدمات پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حج کو دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع سمجھا جاتا ہے، جس میں 2019 میں تقریباً 25 لاکھ افراد نے مناسک ادا کیا۔

Saudi Arabia

پاکستان

Hajj 2022