Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا

گرین لائن 6 گھنٹے، خیبرمیل 4 گھنٹے اور نارووال ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہیں۔
شائع 07 جولائ 2022 12:23pm
انتظامیہ نے کرائے کم کردیئے مگر ٹرینوں کے اوقات کار بہتر نہ بناسکے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
انتظامیہ نے کرائے کم کردیئے مگر ٹرینوں کے اوقات کار بہتر نہ بناسکے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا، اپنے پیاروں کے ساتھ عید گزارنے کے خواہش مند پردیسی گھنٹوں ٹرین کا انتظار کرنے لگے، انتظامیہ نے کرائے کم کردیئے مگر ٹرینوں کے اوقات کار بہتر نہ بناسکے۔

خوشی کا تہوار آیا تو پردیسیوں نے عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی ٹھان لی مگر لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر رات کو کراچی جانے والے صبح تک ٹرین کے منتظر نظر آئے، شالیمار ایکسپریس پہنچی نہ ہی قراقرم ایکسپریس۔

لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کی تاخیر بڑھتی جا رہی ہے، مسافر کہتے ہیں انتظامیہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائے۔

گرین لائن 6 گھنٹے، خیبرمیل 4 گھنٹے اور نارووال ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہیں۔

lahore

railway station

trains schedule