پنجاب کے ضمنی انتخابات اتحادی جماعتیں مل کر لڑ رہی ہیں: قمر زمان کائرہ
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات اتحادی جماعتیں مل کر لڑ رہی ہیں، ضمنی انتخابات کو اتحادی جماعتیں اپنا الیکشن سمجھ کرلڑرہی ہیں۔
اسلام آباد میں خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انتہائی مشکل فیصلے کر کے معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں کسی کومہم جوئی کی اجازت نہیں دے سکتے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں حمایت پر مشکورہیں، اتحادی جماعتوں کی حکومت نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد انتخابات میں جانا آسان فیصلہ ہوتا، عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے سرکس لگایا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اوراس کے ساتھی اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گرنے کے قریب تھے، ہم سب نے ملکر اپنی سیاست کو داؤ پرلگایا اورریاست بچانے چل پڑے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سب ملکرکام کر رہے ہیں کہ ملک اس صورتحال سےنکلے، ملکی بقاء کا معاملہ ہو تو سیاست پیچھے رہ جاتی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ جب اتحادی حکومت آئی توملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، نحوست کے دورسےپاکستانیوں کی جان چھوٹی، عمران خان کا منصوبہ سب کے سامنے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اوراس کے سہولتکارای وی ایم کامنصوبہ لےکرآئے، ای وی ایم لانےکامقصدعمران خان کودوتہائی اکثریت دلاناتھا، اگریہ منصوبہ کامیاب ہوجاتاتونتیجہ اچھا نہیں ہونا تھا۔
Comments are closed on this story.