Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلیم عادل پر بھینس چرانے کا نہیں 63 ایکڑ زمین چرانے کا کیس ہے: مرتضیٰ وہاب

حلیم عادل جعلی کاغذات بناکر زمین پر قابض ہیں، اپوزیشن لیڈر، وزیریا عام آدمی، قانون کیلئے سب برابر ہیں
شائع 06 جولائ 2022 04:05pm
کراچی: مرتضیٰ وہاب میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز
کراچی: مرتضیٰ وہاب میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حلیم عادل جعلی کاغذات بناکر زمین پر قابض ہیں، اپوزیشن لیڈر، وزیریا عام آدمی، قانون کیلئے سب برابر ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حلیم عادل نے جامشورو میں زمین ہتھیائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے قانون کے مطابق کارروائی کی، قانونی کارروائی کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ پر بھینس چرانے کا نہیں 63 ایکڑ زمین چرانے کا کیس ہے۔

administrator karachi

PPP

Murtaza Wahab

Sindh government