Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

صحافی عمران ریاض کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا

دوسری جانب عمران ریاض کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی
شائع 06 جولائ 2022 12:31am
توہین عدالت درخواست دائر کی گئی ہے۔ فوٹو — فائل
توہین عدالت درخواست دائر کی گئی ہے۔ فوٹو — فائل

اٹک پولیس نے سینیئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اٹک پولیس کے مطابق عمران ریاض کو اُن کے خلاف درج ایف آئی آر کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کے خلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آر درج ہے، انہیں گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض خان پر پنجاب میں مقدمات درج ہیں، انہیں پنجاب کی ہی حدود سے گرفتار کیا گیا، یہ تاثر غلط ہے کہ گرفتاری اسلام آباد سے عمل میں آئی ہے۔

دوسری جانب عمران ریاض کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی گئی ہے۔

IHC

پاکستان

police

journalist