Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت امریکا کو پاکستان میں اڈے فراہم کردے گی: عمران خان

عدلیہ بتائے کہ کیا ملک میں لاء لگ گیا، ملک میں بنیادی حقوق معطل ہوگئے اور کیا یہ مقبوضہ کشمیر ہے یا فلسطین ہے
شائع 05 جولائ 2022 06:20pm
اس لئے چُپ ہو کر بیٹھا ہوں کہ ملک کو نقصان نہ  ہو۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
اس لئے چُپ ہو کر بیٹھا ہوں کہ ملک کو نقصان نہ ہو۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Main nay kabhi Pakistan main is tarhan ka fascism nahi daykha | Imran Khan | Aaj News

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ امریکا کو ملک میں اڈے دے کر اُن کی جنگ میں شامل ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں موقع ملے تو یہ کشمیریوں کی قربانی کی قبریں کھود کر بھارت سے دوستی کرلیں گے جب کہ امریکا کو پاکستان میں اڈے فراہم کرکے امریکی جنگ میں شامل بھی ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے، ان کا نظریہ پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا کے زمانے میں آپ خبر نہیں روک سکتے، صحافیوں کو لفافہ دے کر ان کا منہ بند کر بھی لیں اس کے باوجود سوشل میڈیا کو کیسے روکیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ملک کو انتشار کی طرف لیجانے کی کوشش کررہے ہیں، عدلیہ بتائے کہ کیا ملک میں لاء لگ گیا، ملک میں بنیادی حقوق معطل ہوگئے اور کیا یہ مقبوضہ کشمیر ہے یا فلسطین ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی حکومت اپنے لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں کرتی، مجھے سب معلوم ہے کس نے کیا کچھ کیا، اس لئے چُپ ہو کر بیٹھا ہوں کہ ملک کو نقصان نہ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ویڈیو محفوظ جگہ پر رکھی ہے، مجھے کچھ ہوتا ہے تو لوگوں کو پتہ چلے گا کہ کس نے کتنی بڑی غداری کی اور اگر مجھے ہراساں کیا گیا تو مجبور ہو کر بولوں گا، اور سب کچھ قوم کےسامنے رکھ دوں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے وقت رات 12 بجے عدالتیں کھل جاتی ہیں لیکن حمزہ شہبازکے کیس میں اتنی دیر کیوں ہوگئی، حمزہ شہباز پولیس کا استعمال اور لوگوں کو ہراساں کر رہا ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

USA