Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو بابر غوری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

عدالت نے نیب ریفرنس اور منی لارڈنگ کیس میں بابر غوری کی حفاظتی ضمانت میں 9 دن کی توسیع کردی
شائع 05 جولائ 2022 05:21pm
تحویل میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ فوٹو — فائل
تحویل میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ فوٹو — فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) بابر غوری کو گرفتار کرنے سے قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کو روک دیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے نیب ریفرنس اور منی لارڈنگ کیس میں بابر غوری کی حفاظتی ضمانت میں 9 دن کی توسیع کردی جب کہ انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہداہت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے بابر غوری کے خلاف درج خفیہ مقدمات کی رپورٹ جب کہ وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

گزشتہ ایم کیو ایم پاکستان رہنما بابر غوری کو امریکا سے کراچی پہنچتے ہی پولیس حکام نے اپنی تحویل میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بابر غوری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے تحت عدالت نے ان کے خلاف دونوں مقدمات میں 5 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

NAB

SHC

FIA

Babar Ghauri