Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے: وزیراعظم

پہلے دن سے غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، شہباز شریف
شائع 05 جولائ 2022 09:40am
غریب طبقے کو معاشی اثرات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
غریب طبقے کو معاشی اثرات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
غریب طبقے کو معاشی اثرات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غریب طبقے کو معاشی اثرات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلے دن سے غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے، انشاء اللہ ۔

پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے خاندانوں کیلئے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Hamza Shehbaz

PM Shehbaz Sharif