Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا شہریوں کے مطالبے پر پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے کا فیصلہ

کراچی کے علاقے کلفٹن، ڈفینس اور گلشن حدید کے روٹس پر بھی پیپلز بس سروس چلائی جائے گی
شائع 04 جولائ 2022 09:41pm
ٹرانزٹ اتھارٹی کا عملہ بھی تعینات کیا جائے۔ فوٹو — فائل
ٹرانزٹ اتھارٹی کا عملہ بھی تعینات کیا جائے۔ فوٹو — فائل

شہریوں کے مطالبے پر سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے کا فیصلہ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں کلفٹن، ڈفینس اور گلشن حدید کے روٹس پر بھی پیپلز بس سروس چلائی جائے گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس سے متعلق اجلاس میں مزید فیصلہ ہوا کہ لاڑکانہ میں بھی پیپلز بس سروس کے روٹس میں اضافہ کیا جائے جب کہ لاڑکانہ میں بس سروس کے 4 روٹس ہوں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو نئی روٹس کا پلان بنانے کا ٹاسک دے دیا اور فیصلہ کیا کہ شہر میں 16 جولائی کو 16 بسیں چلائی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے ہدایت دی کہ این آر ٹی سی، انڈ پینڈنٹ ایکسپرٹ سے مل کر دو روز میں کراچی کے اضافی روٹس کا پلان مرتب کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا عملہ بھی تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس سسٹم 25 آگست تک لگ جانا چاہیئے جس سسٹم کے بعد بسوں کی ٹریکنک، وائی فائی کی سہولت اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہوجائیں گے۔

karachi

Larkana

Sindh government

peoples bus service