Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے بلاک ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے لینڈسلائیڈنگ سے بند شاہراہ فوری کھولنے اور ایف ڈبلیو او کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔
شائع 04 جولائ 2022 03:39pm
وزیراعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ فوری کھولنے کردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
وزیراعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ فوری کھولنے کردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہبا زشریف نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے بلاک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے لینڈسلائیڈنگ سے بند شاہراہ فوری کھولنے اور ایف ڈبلیو او کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی ہے کہ اضافی مشینری اور افرادی قوت استعمال کریں، راستہ جلد کھولا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاحوں کی آمد سے گلگت بلتستان میں اشیائے ضروریہ کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے لہذا اشیاءکی قلت نہ ہونے دی جائے،کاروباری حضرات ، آبادی اور سیاحوں کو درپیش مشکلات فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اسلام آباد

take notice

PM Shehbaz Sharif

Jaglot Skardu Road