Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج انتظامات کو مثالی بنانے پر سعودی قیادت کے مشکور ہیں: وزیر مذہبی امور

گرینڈ حج سمپوزیم میں سعودی وزیر حج وعمرہ اور حرمین شریفین انتظامیہ کے نے بھی اظہار خیال کیا
شائع 04 جولائ 2022 02:24pm
اسکرین گریب تصویر: وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکور
اسکرین گریب تصویر: وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکور
ٹوئٹر: Haramain Info
ٹوئٹر: Haramain Info

مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پورا عالم اسلام سعودی قیادت کا مشکور ہے جنہوں نے ہمیشہ حج انتظامات کو مثالی بنایا۔

حج سے قبل منعقد ہونے والے گرینڈ حج سمپوزیم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ حج کا موقع امت مسلمہ کے اتحاد کا عظیم مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر سارے عالم اسلام کی نمائندگی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ہم اس عظیم اجتماع کو ساری امت کی وحدت کا ذریعہ تصور کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ کہ پورا عالم اسلام سعودی قیادت کا مشکور ہے جنہوں نے ہمیشہ حج انتظامات کو مثالی بنایا اور حجاج کرام کو سہولیات فراہم کی ہیں۔

سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ اور حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بھی اظہار خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حج ایک عظیم فریضہ ہے اور ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمات کو با خوبی احسن ادا کیا جائے۔

خیال رہے کہ سمپوزیم سے دیگر مسلم ممالک کے وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

تاہم گرینڈ حج سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی وزیر مذہبی امور کی جانب سے کی گئی۔

Saudia Arabia

Hajj 2022

Hajj Symposium