Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مصر میں خاتون پر شارک حملہ: بحیرہ احمر کے ساحل بند کرنے کے احکامات جاری

ایک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں جبکہ ان کے ارد گرد پانی خون بہنے کی وجہ سے سرخ ہورہا تھا
شائع 03 جولائ 2022 06:18pm
بحیرہ احمر کا ریزورٹ جہاں سیاح سنورکلنگ کرتے ہیں۔ تصویر: روئٹرز
بحیرہ احمر کا ریزورٹ جہاں سیاح سنورکلنگ کرتے ہیں۔ تصویر: روئٹرز

قاہرہ: مصر میں سہل حشیش کے ساحل پر خواتین پر شارک کے حملے کے بعد حکام نے بحیرہ احمر کے متعدد ساحل بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ 68 برس کی خاتون پر جمعرات کو شارک کا حملہ ہوا تھا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ایک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں جبکہ ان کے ارد گرد پانی خون بہنے کی وجہ سے سرخ ہورہا تھا۔

ریڈ سی ہیلتھ افیئرز ڈائریکٹوریٹ نے روئٹرز کو بتایا کہ حملے کے بعد خاتون کو ایک مقامی نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔

تاہم زخموں کے نتیجے میں بلڈ پریشر گرنے کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔

ڈیلی میل میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کا تعلق ٓسٹریلیا سے تھا، جو مصری شخص سے شادی کے بعد وہیں رہائش پذیر تھیں۔

Egypt

red sea

shark attack